نئی دہلی،17جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک پال بل پر جاری سماعت میں چیف جسٹس نے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کو جم کرپھٹکارلگائی۔چیف جسٹس نے بھوشن کوچیزوں کو مثبت طریقے سے دیکھنے کا مشورہ دیا۔
میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سی جے آئی نے بھوشن کو تلخ اندازمیں کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ آپ ججوں سے زیادہ جانتے ہیں،اس عدالت نے اگلی سماعت 7مارچ کو مقرر کی اور حکومت کو اس وقت تک کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔پرشانت بھوشن نے ورکنگ سرچ کمیٹی پر جب شک ظاہر کیا تو چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کچھ ناراضگی میں سینئر وکیل کو مثبت رہنے کاسبق دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیشہ چیزیں منفی انداز میں نہیں دیکھتا،چیزوں کے مثبت پہلو کو دیکھوتو دنیااور بہتر نظر آئے گی،ہم سب اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے ورکنگ سرچ کمیٹی لوک پال اور اس کے ارکان کے ناموں کی فہرست فروری کے آخرتک پوراکرنے کی ہدایت دی۔سپریم کورٹ نے سرچ کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پینل کا نام اراکین کو بھیجیں۔